۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید علی بنیامین نقوی

حوزہ/ اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کرنا فکر اقبال و قائد سے متصادم ہے حکومت پاکستان اور اداروں کو اس معاملے میں سنجیدگی سے کام لینا ہوگا پاکستان ایک خالصتاً اسلامی ریاست ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید علی بنیامین نقوی بے اسرائیل کو ایک غیر اخلاقی ریاست ہے قرار دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ایک غاصب صہیونی ریاست ہے ہم اسے ہر گز تسلیم نہیں کرسکتے پاکستانی حکومتی وفد کا اسرائیل جانا قابل تشویش ہے۔

انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے باعث شرم و ننگ ہے فلسطین جو کہ باقاعدہ ایک قانونی و آئینی ریاست ہے اسکا تسلیم کرنا اور اس پر کوئی سمجھوتا نہ کرنا ناگزیر ہے اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کرنا فکر اقبال و قائد سے متصادم ہے حکومت پاکستان اور اداروں کو اس معاملے میں سنجیدگی سے کام لینا ہوگا پاکستان ایک خالصتاً اسلامی ریاست ہے اور اٹامک پاور بھی ہے پاکستان کو اسلامی دنیا کی قیادت کرنی چاھیئے پاکستان کو دوسروں کیلئے نمونہ عمل بننا چاھیئے پاکستان اور اسرائیل واحد دو ممالک ہیں جو مذہب کے نام پر بنی ہیں پاکستان کی اساس اور پاکستان کا مطلب کلمہ لا الہ الااللہ ہے یہاں کسی طاغوت کو جا نہیں کسی استعمار کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بنیاد بھی مذہب کے نام پر رکھی گئی وہ ہے دین یہودیت کا پرچار پوری دنیا سے یہودی اکٹھے کئے گئے اور انہیں فلسطین جیسے مقدس مقام پر لایا گیا کیا ضرورت تھی ایسا کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اپنے مشن پر کام کررہے ہیں وہ دجالیت کو پروموٹ کررہے ہیں وہ دجال کیلئے رہ ہموار کررہے ہیں دنیا اسلام کیلئے اسرائیل کی جارحیت ایک کھلا پیغام ہے جو مھدی برحق کے انتظار میں ہیں اور چند لاکھ صیہونی پوری مسلم امہ کو للکار رہے ہیں فلسطین میں آئے روز ظلم و بربریت روا رکھا جا رہا ہے یہ سب ناپسندیدہ اور قابل نفرت اور قابل مذمت اور زشت فعل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .